فهرس الكتاب

الصفحة 511 من 6346

احکام وراثت کے بعد دوسری معاشرتی برائیوں کا ذکر کیا ہے جن میں سر فہرست زنا اور فحاشی ہے۔ عرب معاشرہ برائی کے بعد اچھائی کی طرف منتقل ہوا تھا۔ جہاں برائی اور بے حیائی عام ہوجائے اس کو ختم کرنے کی کوشش کرنی پڑتی ہے۔ اللہ کے ابتدائی احکامات، توبہ کرے، چار گواہوں کی گواہی پر سزادی جائے گی، مجرم اقرار کرلے تو پھر گواہوں کی ضرورت نہیں رہتی، گواہ مسلمان ہونگے، شریعت کے پابند ہونگے، مسلمانوں کی قیادت کو ماننے والے ہونگے، عاقل، بالغ اور قابل اعتماد ہونگے۔ باہمی رضامندی سے بے حیائی کرنے والوں کو گھروں میں بند کردیا جائے۔ یہاں تک کہ موت آجائے یا اللہ تعالیٰ کوئی اور راستہ نکال دیں۔ سزا بدل دیں یا ان کے دل بدل دیں ۔

پانچ چیزوں کی حفاظت کی ضرورت:

نگاہ۔ خیالات۔ الفاظ۔ قدم۔ بے حیائی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت