فهرس الكتاب

الصفحة 710 من 6346

یہ معاملہ تو کافروں کے ساتھ ہوگا مگر بہت سے مسلمان بھی دوزخ میں جائیں گے جو اپنے اپنے گناہوں کی سزا بھگت کر اور گناہوں سے پاک صاف ہوکر مختلف اوقات میں جنت میں داخل ہوتے رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی حاکمیت کا احساس دلایا ہے کہ اگر کل یہ حکم جاری ہوگیا تو بچ نہیں پاؤ گے تو آج مان کیوں نہیں لیتے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک جہنمی کو لایا جائے گا اللہ پوچھے گا بتاؤ تمہاری جگہ کیسی ہے وہ کہے گا ''بہت بُری'' اللہ تعالیٰ فرمائے گا کیا تو زمین بھر سونا دے کراس سے چھٹکارا حاصل کرنا پسند کرے گا، وہ اثبات میں جواب دے گا اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ مشرکین کو کبھی جہنم سے نجات حاصل نہ ہوگی۔ (مسند احمد: ۳/۲۳۰، ح: ۱۳۴۱۱)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت