فهرس الكتاب

الصفحة 4530 من 6346

یعنی جو لوگ اس بات کا خوف نہیں رکھتے کہ اللہ تعالیٰ اپنے ایماندار بندوں کی مدد کرنے اور دشمنوں کو نیست نابود کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔ یعنی جن جن قوموں پر اللہ کا عذاب آیا تھا۔ اس کی وجوہ تلاش کر کے انسان ان واقعات سے عبرت اور سبق حاصل کرے۔

مطلب یہ ہے کہ ان کافروں سے عفوو درگزر سے کام لیں۔ ان کی باتوں کا برا نہ منائیں، ان سے الجھیں نہیں۔ اللہ سب کچھ دیکھ رہا ہے وہ خود ان سے نمٹ لے گا۔ یہ ابتدائی حکم تھا جو مسلمانوں کو پہلے دیا جاتا رہا تھا۔ بعد میں جب مسلمان مقابلے کے قابل ہو گئے تو پھر سختی کا اور ان سے ٹکرا جانے کا (جہاد) حکم دے دیا گیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت