سورۃ اللّہب کا تعارف
یہ مکی سورت ہے اس کا ایک رکوع ہے جو پانچ آیات پر مشتمل ہے اس کا نام اس کی تیسری آیت کے آخر میں آیا ہے اس میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کی دعوت کے سب سے بڑے مخالف ابو لہب اور اس کی بیوی کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی ہے اس میں یہ اشارہ پایا جاتا ہے کہ جو شخص بھی اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت کرے گا بالآخر وہ تباہ ہوجائے گا۔