فهرس الكتاب

الصفحة 5439 من 6343

فہم القرآن

ربط کلام: کفار کے ایک اور الزام کی تردید۔

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید اور رسول کریم کے بارے میں کفار کے ہر الزام کا مدلّل جواب دیا لیکن اس کے باوجود کفار قرآن مجید کو کلام الٰہی اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اللہ کا رسول ماننے کو تیار نہ تھے۔ اس پر ارشاد ہوا کہ قرآن اور آپ پر الزامات لگانے والے جھوٹے ہیں۔ انہیں اس بات پر یقین ہونا چاہیے کہ ایک وقت آئے گا کہ جب جھٹلانے اور انکار کرنے والوں کو بڑی حسرتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس فرمان سے یہ بھی ثابت ہوا کہ قرآن اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر الزامات لگانے والے کافر ہیں، کیونکہ قرآن مجید ہر اعتبار سے حق اور سچ ہے اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے متبعین کو اپنے عظیم رب کی تسبیح پڑھنی چاہیے، کیونکہ وہی ہے جو کفار کو حسرتوں میں مبتلا کرے گا اور حق کو حق ثابت کردکھائے گا۔

(عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ(رض) قَالَ قَال النَّبِیُّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کَلِمَتَانِ حَبِیْبَتَانِ إِلَی الرَّحْمَنِ، خَفِیْفَتَانِ عَلَیْ اللِّسَانِِ، ثَقِیْلَتَانِ فِیْ الْمِیْزَانِ " سُبْحَان اللَّہِ وَبِحَمْدِہِ، سُبْحَان اللَّہِ الْعَظِیمِ" )

( رواہ البخاری: کتاب التوحید، باب قول اللہ تعالیٰ ونضع الموازین القسط)

" حضرت ابوہریرہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیان کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا دو کلمے رحمٰن کو بڑے پسند ہیں، زبان سے ادا کرنے میں آسان اور وزن کے لحاظ سے بہت بھاری ہیں۔"

مسائل

1۔ قرآن اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر الزامات لگانے والے کافر ہیں۔ 2۔ بلاشبہ قرآن مجید ہر اعتبار سے حق اور سچ ہے۔

3۔ ایمانداروں کو ہر حال میں رب عظیم کو یاد رکھنا چاہیے۔

تفسیر بالقرآن

قرآن مجید پرلگائے گئے الزامات:

1۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ کہتے ہیں آپ کو ایک آدمی سکھا جاتا ہے۔ (النحل: 103)

2۔ انہوں نے کہا قرآن تو پہلے لوگوں کے قصے کہانیاں ہیں۔ (الفرقان: 5، المدثر: 24، بنی اسرائیل: 88، ہود: 13، یونس: 38)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت