اہل کتاب آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ آسمان سے ان پر کوئی نوشتہ اتار لائیں۔ ان لوگوں نے تو سیدنا موسیٰ سے اس سے بھی بڑی بات کا مطالبہ کیا تھا۔ کہنے لگے:''ہمیں اللہ کو (ہمارے سامنے) ظاہر دکھا دو۔'' ان کی اسی سرکشی کی وجہ [202] سے' ان کو بجلی نے آلیا۔ پھر (اے اہل کتاب!) تم نے واضح [203] دلائل آجانے کے بعد بچھڑے کو (اپنا معبود) بنالیا۔ [204] پھر ہم نے ان کا یہ قصور بھی معاف کردیا اور ہم نے موسیٰ کو صریح غلبہ عطا کیا