فهرس الكتاب

الصفحة 72 من 265

آجائیں گے اوردروازے کھول دیئے جائیں گے اور وہاں کے نگہبان ان سے کہیں گے کہ تم پرسلامتی ہو، تم خوش حال رہو تم اس میں ہمیشہ کے لئے چلے جاؤ۔ یہ کہیں گے کہ اللہ کا شکر ہے جس نے ہم سے اپنا وعدہ پورا کیا اور ہمیں اس زمین کا وارث بنایا کہ جنت میں جہاں چاہیں مقام کرلیں ، پس عمل کرنے والوں کا کیا ہی اچھابدلہ ہے۔

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

(( أَوَّلُ زُمْرَةٍ تَدْخُلُ الجَنَّةَ على صُورَةِ القَمَرِ لَيْلَةَ البَدْرِ ، ثمَّ الذين يلونَهم على أشدِّ كوكبٍ دُريٍّ في السماءِ إضاءةً، لا يبولونَ، ولا يتغوَّطونَ، ولا يتفِلونَ، ولا يتمخَّطونَ، أمشاطُهم الذهبُ، ورشحُهم المسكُ، ومجامرُهم الأَلُوَّةُ الألنجوج( [1] ) عود الطیب،

''ألنجوج'' ایک قسم کی لکڑی ہے جس سے دھونی لی جاتی ہے، اسے''ألنجوج، یلنجوج، أنجج'' وغیرہ بھی کہا جاتا ہے، الف اور نون زائد ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس سے اس کی خوشبو کی تیزی مراد ہے۔ دیکھئے: النھایہ فی غریب الحدیث والاثر ، از ابن الاثیر ،۱/۶۲، ۲۹۳۔ (مترجم)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت