جنتیو! (اب ) ہمیشہ ہمیش کی زندگی ہے موت نہ آئے گی، اور اے جہنمیو! اب ہمیشہ ہمیش کی زندگی ہے کبھی موت نہ آئے گی۔
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت میں بھی اسی طرح کی بات ہے، اسی میں فرمایا:
'' فَيَزْدادُ أهْلُ الجَنَّةِ فَرَحًا إلى فَرَحِهِمْ، ويَزْدادُ أهْلُ النّارِ حُزْنًا إلى حُزْنِهِمْ '' [1]
کہ جنتیوں کی خوشی میں مزید اضافہ ہوجائے گا اور جہنمیوں کا رنج و غم مزید بڑھ جائے گا۔
اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے: