اور اونچے اونچے فرشوں میں ہوں گے۔
نیز ارشاد ہے:
{ مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَعَبْقَرِيٍّ حِسَانٍ } [1]
سبز مسندوں اور عمدہ فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔
نیز ارشاد ہے:
{ فِيهَا سُرُرٌ مَّرْفُوعَةٌ 13} وَأَكْوَابٌ مَّوْضُوعَةٌ {14} وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ {15} وَزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ [2]
اس (جنت) میں اونچے اونچے تخت ہوں گے۔ اور آبخورے رکھے ہوئے ہوں گے۔ اور ایک قطار میں لگے ہوئے تکیے ہوں گے۔ اور مخملی مسندیں پھیلی پڑی ہوں گی۔
نمارق: کے معنیٰ تکیے کے ہیں ۔ [3]
[2] سورۃ الغاشیہ: ۱۳ تا ۱۶۔
[3] تفسیر ابن کثیر، ۴/۵۰۴ ، حادی الارواح لابن القیم، ص ۲۲۰۔