معلوم اور متعین ہے۔ {وَ کُلُّ شَيْئٍ عِنْدَہٗ بِمِقْدَارٍ} [1]
[ترجمہ: اور ہر چیز اُن کے ہاں، ایک اندازے سے ہے] ۔
{وَ إِنْ مِّنْ شَيْئٍ إِلَّا عِنْدَنَا خَزَآئِنُہٗ وَ مَا نُنَزِّلُہٗٓ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ} [2]
[ترجمہ: اور کوئی چیز بھی نہیں، مگر ہمارے پاس اس کے خزانے ہیں، اور ہم اسے نہیں اتارتے، مگر ایک معلوم اندازے سے] ۔
[بلاشبہ وہ ہی ہمیشہ سے اپنے بندوں کی پوری خبر رکھنے والے خوب دیکھنے والے ہیں] ۔
آیت کے اس ٹکڑے اور اس کی قوت و زور کو سمجھنے کی خاطر درجِ ذیل پانچ باتوں کو پیش نظر رکھنا شاید مفید ہو:
ا: اللہ تعالیٰ نے جملے کی ابتدا لفظ توکید [إِنَّ] [یقینا] سے فرمائی۔
ب: (إِنَّہہٗ] ضمیر الشان استعمال فرما کر تنبیہ فرمائی، کہ اس کے بعد کی جانے والی بات بہت اہمیت اور شان و عظمت والی ہے۔
ج: لفظ [کَانَ] استعمال فرما کر اس حقیقت کو اجاگر فرمایا، کہ اس جملے میں اللہ تعالیٰ کے اپنے بندوں کے بارے میں خَبیرََا بَصِیْرًا] ہونے کی دی گئی خبر، کوئی نئی بات نہیں، بلکہ وہ ہمیشہ سے ایسے ہی ہیں۔
د: جملے میں تقدیم و تاخیر ہے۔ معمول کی ترتیب[إِنَّہٗ کَانَ خَبِیْرًا
[2] سورۃ الحجر / الآیۃ ۲۱۔
[3] ملاحظہ ہو: تفسیر أبي السعود ۵/۶۹؛ تفسیر التحریر و التنویر ۱۵/۸۶۔