فهرس الكتاب

الصفحة 86 من 96

ضرور حاصل کرتی ہے:

اگر رزق کے لیے دعائیں رکاوٹوں سے خالی ہوں، اُن کی قبولیت کے اسباب موجود ہوں، مگر پھر بھی اُن کا فوری نتیجہ نظر نہ آئے، تو دعا کرنے والا مایوس اور بددل نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں، کہ اُس کی اُن دعاؤں کی وجہ سے وہ آنے والی کتنی مصیبتوں سے محفوظ کیا جا رہا ہے اور اس کے لیے اُن دعاؤں کی بدولت آخرت میں کتنے ذخائر او رخزانے جمع کیے جا رہے ہیں۔ وہ دلجمعی، توجہ، دھیان، اہتمام اور شوق و ذوق سے دعائیں جاری رکھے، اس کا سودا خسارے کا نہیں، بلکہ توفیقِ الٰہی سے سراسر خیر و سعادت اور برکت و رحمت کا ہے۔

ربِّ کریم ہمیں زیادہ سے زیادہ دعائیں کرنے اور مذکورہ بالا تینوں ثمرات بہت زیادہ حاصل کرنے والے خوش نصیب لوگوں میں شامل فرمائیں۔ إِنَّہٗ قَرِیْبٌ مُّجِیْبٌ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت