فهرس الكتاب

الصفحة 84 من 96

میرا بندہ نفلی عبادات کر کے میرے اس قدر قریب ہو جاتا ہے، کہ میں اُس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں۔

پھر جب میں اُس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں، تو میں اُس کا کان بن جاتا ہوں، جس سے وہ سنتا ہے، اُس کی آنکھ بن جاتا ہوں، جس سے وہ دیکھتا ہے، اُس کا ہاتھ بن جاتا ہوں، جس سے وہ پکڑتا ہے، اُس کا پاؤں بن جاتا ہوں، جس سے وہ چلتا ہے۔ [1]

اگر وہ مجھ سے سوال کرے، تو یقینا میں اُسے ضرور دیتا ہوں اور اگر وہ مجھ سے (کسی دشمن یا مصیبت سے) پناہ طلب کرے، تو یقینا میں اُسے ضرور پناہ دیتا ہوں]۔

حافظ ابن حجر لکھتے ہیں:

''اس حدیث (کے فوائد) میں یہ بھی ہے، کہ قسم کے ساتھ تاکید شدہ اس سچے وعدے کی بنا پر، اُس شخص کی دعا ردّ نہیں کی جاتی، جس نے اپنے ذمہ فرائض کو ادا کیا اور نفلی عبادات کے ذریعہ تقربِ (الٰہی) حاصل کیا۔'' [2]

ا: امام ترمذی اور امام حاکم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی

ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''مَنْ سَرَّہٗ أَنْ یَّسْتَجِیْبَ اللّٰہُ لَہٗ عِنْدَ الشَّدَآئِدِ وَ الْکُرَبِ فَلْیُکْثِرِ

[2] ملاحظہ ہو: فتح الباري ۱۱/۳۴۵۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت