فهرس الكتاب

الصفحة 71 من 96

نے (اُن کے لیے دُعا کرتے ہوئے) کہا:

''اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَہٗ فِیْ بَیْعِہٖ… أَوْ قَالَ … فِي صَفْقَتِہٖ۔'' [1]

[''اے اللہ! اُس کے لیے اُس کی تجارت… یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا… اُس کے سودے میں برکت عطا فرمایئے ''] ۔

تنبیہ:

اپنے لیے یہ دُعا کرنے والا شخص حسب ِذیل الفاظ کہے:

( [اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لِيْ فِيْ بَیْعِيْ۔]

[اے اللہ ! میرے لیے میری تجارت میں برکت عطا فرمایئے] ۔

اور اگر چاہے، تو کہے:

( [اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لِيْ فِيْ صَفْقَتِيْ۔]

[اے اللہ! میرے لیے میرے سودے میں برکت عطا فرمایئے] ۔

اپنے ساتھ کسی دوسرے شخص یا اشخاص کو دعا میں شامل کرنے کی صورت میں کہے:

( [اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لِنَا فِيْ بَیْعِنَا۔]

[اے اللہ! ہمارے لیے ہماری تجارت میں برکت عطا فرمایئے] ۔

اور اگر چاہے، تو کہے:

( [اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لِنَا فِيْ صَفْقَتِنَا۔]

[اے اللہ! ہمارے لیے ہمارے سودے میں برکت فرمائیے] ۔

وَاللّٰہُ تَعَالٰی أَعْلَمُ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت