فهرس الكتاب

الصفحة 59 من 96

['' اے اللہ! بلاشبہ میں آپ سے ہدایت، تقویٰ، پاک دامنی اور تونگری کا سوال کرتا ہوں۔'']

تنبیہ:

اپنے ساتھ دوسروں کو دعا میں شامل کرتے وقت یوں کہا جائے:

( ['' اَللّٰھُمَّ إِنَّا نَسْأَلُکَ الْھُدَیٰ، وَالتُّقٰی، وَالْعَفَافَ، وَالْغِنٰی'']

[ اے اللہ! بلاشبہ ہم آپ سے ہدایت، تقویٰ، پاک دامنی اور تونگری کا سوال کرتے ہیں۔]

۱۰-۴: امام احمد نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے ، کہ بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (نمازِ) فجر کا سلام پھیرنے کے وقت (یعنی بعد) کہا کرتے تھے:

'' اَللّٰہُمَّ إِنِّيْٓ أَسْأَلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا، وَّ رِزْقًا طَیِّبًا، وَّ عَمَلًا مُّتَقَبَّلًا۔'' [1]

[''اے اللہ! یقینا میں آپ سے نفع مند علم، (آپ کے حضور) مقبول عمل اور پاکیزہ رزق کا سوال کرتا ہوں۔'']

تنبیہ:

اپنے ساتھ کسی دوسرے کو شریک کرنے کی صورت میں دعا یوں کی جائے:

( [اَللّٰہُمَّ إِنَِّا نَسْأَلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا، وَّ رِزْقًا طَیِّبًا، وَّعَمَلًا مُّتَقَبَّلًا] ۔

[''اے اللہ! یقینا ہم آپ سے نفع مند علم، (آپ کے حضور) مقبول عمل اور پاکیزہ رزق کا سوال کرتے ہیں۔'']

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت