فهرس الكتاب

الصفحة 471 من 480

محفلوں میں لب پہ اکثر علمِ دیں کا تذکرہ

موجزن سینے میں تھی حرصِ فروغِ علمِ دیں

خوش نشست و خوش قیام و خوش خرام و خوش کلام

خوبصورت، خوب سیرت تھے، نہایت خوش جبیں

وہ کہ تھا جن کا تبسم نگہتِ گل کی مثال

تھیں ادائیں جن کی خوش کن تھیں وفائیں دلنشیں

فیصل آباد آج تجھ سے کون رخصت ہو گیا

اہلِ علم و فہم ہیں کیوں اس قدر اندوہ گیں

اہلِ علم و اہلِ دیں تھے مولانا اسحاقؔ خود

کب بھلا سکتے ہیں اُن کو اہلِ علم و اہلِ دیں

اُن کی جدوجہد تھی سب آخرت کے واسطے

اس لیے کہ آخرت پر تھا انھیں کامل یقیں

دے گئے داغِ جدائی وہ ہمیشہ کے لیے

کون دکھلائے گا اب ان کی ہمیں شکلِ حسیں

اب نہ آئیں گے کبھی واپس وہ بزمِ دہر میں

جو گیا دنیا سے بس وہ ہو گیا پردہ نشیں

یا الٰہی تیرے در پر ہے یہ عاجز کی دعا

مولانا اسحاق کو تو کر عطا خُلدِ بریں

جل رہا ہے آتشِ حسرت میں ہر پروانہ آج

بجھ گئی اک اور شمعِ محفل جانا نہ آج

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت