فهرس الكتاب

الصفحة 136 من 480

12.ابو علی رحمہ اللہ بن حسین بن علی النیسابوری(م ۳۴۹ھ):

علامہ الکتانی رحمہ اللہ نے ان کی کتاب کا ذکر کیا ہے۔

13.حافظ ابو بکر رحمہ اللہ احمد بن محمد الخلال (م ۳۱۱ھ) :

حنبلی مسلک رکھتے تھے، بلکہ فقہ حنبلی کو مرتب کرنے میں ان کا بڑا عمل دخل ہے۔ علامہ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

''مؤلف علم أحمد وجامعہ ومرتبہ''

حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی کتاب العلل کا ذکر ان الفاظ سے کیا ہے:

''وصنف کتاب العلل في عدۃ مجلدات'' [1]

14.ابو عبداللہ رحمہ اللہ محمد بن عبداللہ الحاکم النیسابوری (م ۴۰۵ھ) :

ان کا مختصر تذکرہ پہلے گزر چکا ہے۔ علامہ الکتانی رحمہ اللہ نے ان کی کتاب کا ذکر کیا ہے۔

15.عمرو رحمہ اللہ بن علی الفلاس (م ۲۴۹ھ) :

یہ امام ابو زرعہ رحمہ اللہ اور ابو حاتم رحمہ اللہ کے استاد ہیں۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ان کی کتاب کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے:

''وقد صنف المسند والعلل والتاریخ'' [2]

16.ابو علی حسن رحمہ اللہ بن محمد الزجانی:

ان کی کتاب کا ذکر حاجی خلیفہ نے کیا ہے۔ [3]

[2] تہذیب التہذیب (۸/۸۱) .

[3] کشف الظنون (۲/۱۱۲۰) .

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت