فهرس الكتاب

الصفحة 189 من 480

کتابیں لکھی گئی ہیں، لیکن ان تمام میں یہ دونوں کتابیں سب سے معتبر اور جامع قرار دی گئی ہیں۔ شاہ عبدالعزیز نے درجہ رابعہ و خامسہ کی کتابوں کے راویوں کے حالات معلوم کرنے کے لیے ان ہی کی طرف خاص توجہ دلائی ہے، چنانچہ فرماتے ہیں:

''اگر کسے را رغبتِ تحقیق ایں کتب باشد میزان، الضعفاء ذہبی و لسان ابن حجر برائے احوال رجال ایں کتب بکارش مے آید۔'' [1]

16 علامہ صفی الدین احمد بن عبداللہ الخزرجی الساعدی:

ان کی کتاب کا نام ''خلاصۃ تذہیب الکمال'' ہے جو مصر سے طبع ہو چکی ہے۔ یہ بھی علامہ ذہبی رحمہ اللہ کی تذہیب کا خلاصہ ہے۔ [2]

یہ ہیں وہ مشہور کتابیں اور ان کے مؤلفین جو فنِ جرح و تعدیل میں زیادہ تر مشہور و معروف ہیں۔ ہم نے اپنے مقالہ ''جرح و تعدیل'' میں اس موضوع پر تفصیل سے بحث کی ہے اور اس فن میں متعدد کتابوں کی نشان دہی کی ہے۔

7 المؤتلف والمختلف:

حدیث کے جملہ علوم میں ایک علم ''المؤتلف والمختلف'' بھی ہے، جس میں ان اسما کی وضاحت ہوتی ہے جو ہم شکل و ہم صورت ہوتے ہیں، لیکن بلحاظِ تلفظ ان میں تغایر ہوتا ہے، جیسے سَلَامَ اور سلَّام ہے یا سَلْمٌ اور سَلَمٌ ہے۔ ظاہر ہے کہ اس میں قیاس و ضابطہ کو کوئی دخل نہیں اور نہ ہی قرائن اس میں معاون ہو سکتے ہیں۔ علامہ نووی رحمہ اللہ اس فن کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

''ھو فن جلیل یقبح جھلہ بأھل العلم لا سیما أھل الحدیث

[2] تقریب مع التدریب (ص: ۴۶۴) .

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت