فهرس الكتاب

الصفحة 468 من 480

اہلِ علم اس کتاب سے بے نیاز نہیں ہو سکتا۔

ادارہ کی تمام مطبوعات کا تعارف یہاں مقصود نہیں، بتلانا صرف یہ ہے کہ ادارہ نے اس سلسلے میں جو خدمات سرانجام دیں ان سے ایک عالم مستفید ہو رہا ہے۔

۱۹۷۴ء میں ''غایۃ المقصود'' کی تکمیل کا مبارک پروگرام بنا، اس سلسلے میں تمام تر تیاری کے باوجود افسوس کہ کام نہ ہو سکا، جس کی تفصیل کا یہ موقعہ نہیں۔ اسی طرح تقریبًا ۱۹۷۸ء میں امام بیہقی رحمہ اللہ کی ''معرفۃ السنن'' کی تخریج و حواشی کا پروگرام بنا، بلکہ ایک جلد کے قریب یہ کام بھی ہوا، مگر صد افسوس کہ یہ مبارک منصوبہ بھی ادھورا رہا اور پایۂ تکمیل تک نہ پہنچ پایا۔ اب بھی بحمد اللہ کئی کام مکمل ہو چکے ہیں۔ بعض زیرِ تسوید ہیں۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کو منظور ہوا تو اپنے وقت میں یہ بھی منصہ شہود پر آئیں گے۔ إن شاءاللّٰہ۔ لکل أجل کتاب۔

یوں تو بساط بھر ادارہ کے سب رفقا نے خدمت کی، مگر اس کی تمام تر کامیابیاں استاذِ مکرم حضرت مولانا محمد عبداللہ صاحب محدث فیصل آبادی کے اخلاص اور حضرت مولانا محمد اسحاق صاحب چیمہ رحمہ اللہ کے تدبر و تفکر کی رہینِ منت ہیں۔ مولانا آخری ایام میں ادارہ کے مستقبل پر غور کرتے تو پریشان ہو جاتے۔ اس کے لیے انھوں نے جامعہ تعلیم الاسلام ماموں کانجن سے الحاق کا پروگرام بھی بنایا۔ مگر افسوس وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔ کافی وقت پہلے فیصل آباد کے بعض حضرات نے اسے الجامعۃ السلفیہ سے ملحق کرنے کا عندیہ دیا تو مولانا مرحوم نے اس سے بھی انکار نہ کیا۔ البتہ یہ شرط قرار دی کہ اس کی نگرانی کے لیے اہلِ علم پر مشتمل کمیٹی بنا دی جائے، وہی اس کا تمام پروگرام بنائیں اور کام کرنے والے حضرات اسی کمیٹی کے سامنے جواب دہ ہوں۔ مگر افسوس کہ یوں بھی نہ ہو سکا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت