فهرس الكتاب

الصفحة 74 من 139

۲۷- اللہ عز وجل کی راہ میں مرابطہ (سازو سامان اور ہتھیار لے کر اسلامی حدود کی نگرانی کرنا) ۔

۲۸- دشمن کے سامنے ثابت قدم رہنا اور میدان جنگ سے نہ بھاگنا۔

۲۹- مال غنیمت حاصل کرنے والوں کو اپنے امام یا اس کے نائب کو مال غنیمت کا پانچواں حصہ اد اکرنا۔

۳۰- اللہ عز وجل سے تقرب کی خاطر غلام آزاد کرنا۔

۳۱- جنایات (جرائم) پر واجب ہونے والے کفاروں کی ادائیگی جو کتاب و سنت میں چار ہیں:قتل کا کفارہ، ظہار کا کفارہ، قسم کا کفارہ اور ماہ رمضان (کے دن) میں بیوی سے ہمبستری کرنے کا کفارہ۔

۳۲- معاملات (عہد و پیمان) کو پورا کرنا۔

۳۳- اللہ عز وجل کی نعمتوں کا شمار اور اس پر واجب شکر گزاری۔

۳۴- غیر ضروری (لایعنی) چیزوں سے زبان کی حفاظت کرنا۔

۳۵- امانتوں کی حفاظت اور انہیں ان کے مستحقین کو ادا کرنا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت