فهرس الكتاب

الصفحة 64 من 75

کہے یا پھر: (( اَللّٰہُمَّ بَارِکْ فِیْہِ ) )کہے۔

3 جو لوگ نظر لگانے میں معروف ہوتے ہیں ،ان کی نگاہوں سے اپنے آپ کو اور اپنی قیمتی و خوبصورت اور پیاری چیزوں کو احتیاطًا بچا کر رکھیں۔ [1]

اگرچہ اللہ کے حکم کے بغیر کوئی کسی کو کچھ نقصان نہیں دے سکتا۔ [2] پھر بھی احتیاط کرلیں۔

4 صبر و توکّل کریں، خلوص لِلّٰہ سے کام لیں اور توبہ تائب ہوتے رہیں ،کیونکہ ہمیں جو بھی تکلیف پہنچتی ہے وہ ہمارے ہی اعمال کی شامت ہوتی ہے۔ [3]

5 عقیدۂ توحید پر کار بند رہیں اور تمام شرکیات و بدعات سے مکمل اجتناب کریں، کیونکہ شرک خود ایک ظلم ہے۔ [4] اور بدعات سراسر گمراہی و موجبِ جہنّم ہیں۔ [5]

6 جِنّات وجادو سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر میں جن اذکار و دعاؤں کا ذکرکیا جا چکا ہے وہ پڑھتے رہنے سے بھی نظرِ بد سے اِنْ شآء اﷲ محفوظ رہیں گے۔ [6]

7 سورۃ الفاتحہ، آیۃ الکرسی، سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں اور سورۃ الاخلاص پڑھتے رہا کریں۔ [7]

[2] [البقرۃ، آیت: ۱۰۲]

[3] [الشوریٰ، آیت: ۳۰]

[4] [لقمان، آیت: ۱۳]

[5] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۸۶۷) سنن النسائي، رقم الحدیث (۱۵۷۸) ۔

[6] العلاج بالرقی (ص: ۱۰۴)

[7] مصدر سابق (ص: ۱۰۶)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت