فهرس الكتاب

الصفحة 62 من 75

نظرِ بد کا علاج و دَم

نظرِ بد لگ جاتی ہے۔ قرآن کریم اور حدیثِ شریف سے بھی یہی پتہ چلتا ہے۔ [1] نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ''نظر برحق ہے۔'' [2] اور ایک حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ ''اللہ کی قضاء و قدر کے بعد میری امت کے اکثر لوگوں کی موت کا سبب یہی نظرِ بد ہوگی۔'' [3]

خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دَم کیااور یہ دعا پڑھی:

(( بِسْمِ اللّٰہِ یُبْرِیْکَ،وَمِنْ کُلِّ دَائٍ یَشْفِیْکَ وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ، وَ مِنْ کُلِّ ذِیْ عَیْنٍ ) [4]

'' (میں ) اللہ کے نام سے (دَم کرتا ہوں ) وہ آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو ہر چیز سے شفا عطا کرے گا ،حاسد کے حسد سے ، اور ہر نظرِ بد والے کے شرّ سے بھی۔''

جبریل علیہ السلام کے اس دَم میں بھی نظرِ بد کا ذکر موجود ہے ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت

[2] صحیح البخاري (۴/ ۴۴) رقم الحدیث (۵۷۴۰) صحیح مسلم (۴/ ۱۷۱۹) رقم الحدیث (۲۱۸۸)

[3] مسند الطیالسي (ص: ۲۴۲) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۱۲۰۶)

[4] صحیح مسلم (۴/ ۱۷۱۸) رقم الحدیث (۲۱۸۵)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت