فهرس الكتاب

الصفحة 17 من 75

جِنّ شکلیں بدل کر کبھی انسان، حیوان، سانپ، بچّھو، کبھی اونٹ، گائے، بکری، گھوڑا، خچر، گدھا اور کبھی کوئی پرندہ بن سکتے ہیں۔ [1] اور اکثر اوقات وہ کالے کتّے اور کالی بلّی کی شکل اختیار کرتے ہیں ، کیونکہ کالا رنگ عمومًاباطل وشیطانی قوّتوں کے لیے ہی زیادہ موزوں ہوتا ہے ۔ [2]

جِنّات کے رہنے کے مقامات:

جِنّ ریتلے صحرائوں، کُھلے جنگلوں، پہاڑی وادیوں اور گھاٹیوں [3] کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں ،گندی جگہوں اور بیت الخلاء یا پاخانہ گاہوں (ٹائیلٹس) میں پائے جاتے ہیں۔ [4] اسی طرح یہ دراڑوں، غاروں، ہمارے گھروں [5] اونٹوں کے باڑوں [6] قبرستانوں، متروک مکانوں یاکھنڈرات [7] اور بازاروںمیں عام ہوتے ہیں۔ [8]

جِنّات کے منتشر ہونے کے اوقات:

شام ،سورج غروب ہونے سے لیکرصرف ایک گھڑی رات گزرنے تک، جب تک کہ خوب تاریکی و اندھیرا رہتا ہے یہ جِنّات کے منتشر ہونے یا پھیلنے کے اوقات

[2] مجموع الفتاویٰ لابن تیمیۃ (۱۹/ ۵۲)

[3] صحیح مسلم: کتاب الصلاۃ، باب الجھر بالقراء ۃ في الصبح، رقم الحدیث (۴۵۰)

[4] سنن أبي داود (۶) سنن ابن ماجہ (۲۹۶) مسند أحمد (۴/ ۳۶۹) اس حدیث کو امام ابن خزیمہ، ابن حبان حاکم، ذہبی اور البانی رحمہم اللہ نے صحیح کہا ہے۔

[5] صحیح مسلم مع شرح النووی (۴/ ۱۷۵۷) نیز دیکھیں: فتح الباري (۶/ ۳۴۵)

[6] سنن أبي داود (۱۸۴) مسند أحمد (۴/ ۲۸۸) علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے۔ (إرواء الغلیل: ۱/ ۱۹۴)

[7] مجموع الفتاویٰ لابن تیمیۃ (۱۹/ ۴۰)

[8] مجمع الزوائد (۴/ ۸۰) علامہ ہیثمی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اس حدیث کے راوی صحیح کے راوی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت