فهرس الكتاب

الصفحة 18 من 75

ہیں۔اِسی لیے اِس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں کو گھروں میں روک کر رکھنے کا حکم فرمایا ہے۔ [1]

وقوعِ جِنّات وآسیب سے پہلے احتیاطی تدابیر:

جِنّات و آسیب کے وقوع سے پہلے چند احتیاطی تدابیر کا اختیار کرنا ضروری ہے، مثلًا:

1 خالص توحید کا عقیدہ اپنایا جائے۔

2 شرک و بدعات کی تمام آلائشوں سے بچا جائے ۔

3 ہر معاملے میں اللہ کا تقویٰ اختیار کیا جائے اور اُسی کی طرف رجوع کیا جائے ۔

4 کتابُ اللہ اور سنّتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کو حِرزِ جان بنایا جائے ۔

5 اللہ پر بھر پور اعتماد و توکّل اور ہر معاملہ اُسی کے سپرد کیا جائے ۔

6 گناہوں کو ترک کرکے توبۂ نصوح کی جائے ۔

7 تمام فرائض و واجبات کو ادا کیا جائے ۔

8 ہر معاملہ میں اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی جائے ۔

9 عملِ صالح اور اللہ کے دین پر استقامت اختیار کی جائے ۔

10 عام نمازوں اور خصوصًا نمازِ فجرو عصر کی پابندی کی جائے ۔

11 صدقہ و خیرات کرتے رہیں ۔

12 گھروں میں تصاویر (فوٹو ) اور تماثیل ( شو پِیس کی شکل میں سٹیچو ) نہ رکھے جائیں۔

13 قرآنِ کریم کی تلاوت کو اپنی مستقل عادت بنایا جائے ۔

14 ذکرِ الٰہی کا وِرد جاری رکھا جائے ۔

15 رزقِ حلال کھائیں اور حرام روزی سے بچیں ۔ [2]

[2] فتح الحق المبین في علاج الصرع والسحر والعین (ص: ۴۳)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت