فهرس الكتاب

الصفحة 39 من 75

[4]جادو زائل کرنے کے علاجات و دَم :

جادو کو زائل کرنے کا چوتھا طریقہ یا علاج قرآنی آیات و سورتیں پڑھ کر دَم کرنا ہے۔ ذیل میں ہم جادو نکالنے کے ماہر ومعروف علماء کے انتخاب کے مطابق بعض سورتوں ، آیات اور دعائوں پر مشتمل چھ (6) علاجات و دَم ذکر کر رہے ہیں۔

پہلا علاج و دَم:

1 اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ پڑھ کر آیۃ الکرسی یعنی سورۃ البقرہ، آیت: ۲۵۵ پڑھیں۔ پھر اسکے بعد:

2 اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ بِسْمِ اللّٰہِ۔۔۔ پڑھ کر مکمل سورۃ الکافرون { قُلْ یَا أَیُّھَا الْکَافِرُوْنَ}

3 اَعُوْذُ بِاللّٰہِ ۔۔۔ بِسْمِ اللّٰہِ ۔۔۔ پڑھ کر مکمل سورۃ الاخلاص { قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ}

4 اَعُوْذُ بِاللّٰہِ ۔۔۔ بِسْمِ اللّٰہِ ۔۔۔ پڑھ کر مکمل سورۃ الفلق { قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ}

5 اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ بِسْمِ اللّٰہِ ۔۔۔ پڑھ کر مکمل سورۃ النّاس { قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ}

یہ چاروں قُل شریف تین تین مرتبہ پڑھیں ۔اور پھر انکے بعد:

6 سورۃ الاعراف، آیت: ۱۱۷ تا ۱۱۹۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ پڑھ کر { وَ أَوْحَیْنَا۔۔۔ تا۔۔۔ صَاغِرِیْنَ}

7 سورۃ یونس، آیت:۷۹ تا ۸۲۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ پڑھ کر {وَ قَالَ فِرْعَوْنُ ۔۔۔تا۔۔۔ وَلَوْ کَرِہَ الْمُجْرِمُوْنَ}

8 سورۃ طٰہٰ، آیت: ۶۵ تا ۶۹۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ پڑھ کر {وَ قَالُوْا یَا مُوْسیٰ ۔۔۔تا۔۔۔ حَیْثُ أَتیٰ}

ان آیات اور سورتوں کو پڑھ کر پانی پر دَم کریں اور اس پانی سے مریض کچھ پی لے اور باقی سے نہالے ۔ حسبِ ضرورت دو تین یا اس سے زیادہ مرتبہ اس عمل کو دہرائیں ۔ اِنْ شآء اﷲ مرضِ سِحر زائل ہوجائے گا۔ [1]

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت