فهرس الكتاب

الصفحة 35 من 75

6 قرآن کریم کی روسے بارش کا پانی بھی بڑا باعثِ برکت ہے۔ [1] لہٰذا مریض کو بارش کا پانی پلانا بھی مفیدِ مطلب ہے۔

7 غسل کرنا اور کم از کم ہر جمعہ کو۔ [2] اور ہر وقت صفائی ستھرائی رکھنا۔ ایک حدیث کی رُو سے خوشبو لگانا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پسندیدہ عمل ہے۔ [3] فرشتے خوشبو پسند کرتے ہیں اور جِنّ و شیاطین اس سے دور بھاگتے ہیں۔ [4] لہٰذا خوشبو سے استفادہ کیا جائے۔

غرض روحانی (کتاب و سنّت کی دعائیں ) اور مادی و طبّی ہر طرح کا علاج کیا جائے۔

[6] صدقہ و خیرات سے علاج:

صدقہ و خیرات کرنا بھی ردِّ بلاء کا ذریعہ ا ور باعثِ شفاء ہے اور ایک صحیح حدیث کی رو سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے توصدقے کے ذریعے علاج کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ [5]

سِحر( جادو)کا علاج ودَم

سِحر [جادو] بر حق ہے۔ [6] سِحر اور اسکے مختلف صیغوں کا ذکر قرآن کریم میں (سورۃ البقرۃ ، آیت: ۱۰۲ کے علاوہ) کم و بیش ساٹھ (۶۰) مقامات پر آیا ہے۔ [7]

[2] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۸۲۰) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۸۴۶)

[3] مسند أحمد (۳/ ۱۲۸) سنن النسائي، رقم الحدیث (۳۹۴۰) اس حدیث کو امام حاکم، ذہبی اور البانی رحمہم اللہ نے صحیح کہا ہے۔

[4] زاد المعاد (۴/ ۳۰۸)

[5] شعب الإیمان (۳/ ۲۸۲) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۳۳۵۸)

[6] الاعراف، آیت: ۱۱۶

[7] دیکھیں: المعجم المفھرس لألفاظ القرآن الکریم (ص: ۴۳۹، مادہ سحر)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت