شیخین نے ضمیر مرفوع متصل (نا) کے الف کے حذف پر اتفاق کیا ہے، جب اس کے ساتھ ضمیر منصوب متصل ہو۔ جیسے زِدْنٰھُمْ ، عَلَّمْنٰہُ، ئَ اتَیْنٰـکَ۔
اسی طرح أَنْجَیْنٰکُمْ، وَوٰعَدْنَـکُمْ، مَا رَزَقْنَـٰـکُمْ کے الفاظ بھی جمع متکلم کے صیغہ سے پڑھنے والوں کے نزدیک اس قاعدہ میں داخل ہو جاتے ہیں۔