فهرس الكتاب

الصفحة 87 من 480

شیخ الاسلام حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ انھیں رجال کا امام قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں:

''ان کی جرح و تعدیل کو وہی مقام حاصل ہے جو امام مالک، سفیان ثوری، اوزاعی، شافعی اور ان جیسے دیگر حضرات کو احکام اور حلت و حرمت کی معرفت میں حاصل تھی۔'' [1]

علامہ السبکی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

''الحافظ المشھور، شیخ الإسلام، صاحب المصنفات، إمام زمانہ، وسید أھل عصرہ، وشیخ أھل الحدیث'' [2]

خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے کہ میں نے حمزہ بن محمد بن طاہر الدقاق کے خط سے یہ لکھا ہوا دیکھا:

جعلناک فیما بیننا ورسولنا

وسیطًا فلم تظلم ولم تتحوب

فأنت الذي لولاک لم یعرف الوریٰ

ولو جھدوا ما صادق من مکذب [3]

محمد بن طاہر المقدسی فرماتے ہیں؛

''وہ اپنے زمانے میں اسی طرح تھے، جیسے اپنے زمانے میں امام یحییٰ بن معین تھے۔'' [4]

حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

[2] طبقات الشافعیہ (۲/۳۱۰) .

[3] تاریخ بغداد (۱۲/۳۹) .

[4] أطراف الغرائب (۱/۴۵) .

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت