فهرس الكتاب

الصفحة 84 من 279

دوسرے کی موافقت کریں 'دونوں میں کوئی اختلاف نہ ہو،چنانچہ اگروہ کلمہ طیبہ صرف زبان سے پڑھتا ہے اور اس کے معنیٰ و مدلول پر اس کے دل کا ایمان نہیں ہے تووہ منافقین کی فہرست میں شامل ہے' جیسا کہ اللہ نے اُن کا قول نقل کرتے ہوئے فرمایا:

{نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللّٰہِ} ۔

ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) یقینااللہ کے رسول ہیں۔

پھر اللہ نے انہیں جھوٹا قرار دیتے ہوئے فرمایا:

{وَاللّٰہُ يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُ وَاللّٰہُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَكَاذِبُونَ} [1]

اللہ خوب جانتاہے کہ آپ اُس کے رسول ہیں اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یقینا منافقین جھوٹے ہیں۔

کلمہ طیبہ کی شہادت میں صدق و سچائی کی شرط صحیح حدیث میں بھی ثابت ہے' ارشاد نبوی ہے:

(( ما من أحد یشہد أن لا إلٰہ إلا اللّٰہ صدقًا من قلبہ إلا حرمہ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت