{إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللّٰہِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَجَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللّٰہِ ۚ أُولَـٰئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ} [1]
مومن تو وہ ہیں جو اللہ پر اور اس کے رسول پر پکا ایمان لائیں پھر شک و شبہ نہ کریں اور اپنے مالوں سے اور اپنی جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کرتے رہیں ' (اپنے دعوائے ایمان میں ) یہی لوگ سچے اور راست گوہیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
(( ۔۔ أشھد أن لا إلٰہ إلا اللّٰہ وأني رسول اللّٰہ،لا یلقی اللّٰہ بھما عبد غیر شاک فیھما إلا دخل الجنۃ ) ) [2]
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور میں (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں 'جو بندہ ان دوشہادتوں کے ساتھ اللہ سے ملاقات کرے گا بشرطیکہ اس میں شک کرنے والانہ ہو' وہ جنت میں
[2] صحیح مسلم بروایت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ۱/۵۶۔