فهرس الكتاب

الصفحة 577 من 6348

وَ يَقُوْلُوْنَ طَاعَةٌ:یہاں منافقین کی ایک اور مذموم خصلت بیان فرمائی ہے اور ان کو سرزنش کی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی حرکات سیئہ سے چشم پوشی اور اللہ تعالیٰ پر توکل کا حکم فرمایا ہے۔ "بَيَّتَ" کا لفظ اصل میں ''بَيْتٌ '' (گھر) سے ہے اور انسان چونکہ عمومًا رات کو گھر میں رہتا ہے، اس لیے "بَاتَ" کے معنی رات گزارنے کے ہیں، پھر چونکہ رات کے فارغ اوقات میں آدمی اپنے معاملات پر غور و فکر کرتا ہے، اس لیے "بَيَّتَ" کا لفظ کسی معاملہ میں نہایت غور و فکر کے معنی میں استعمال ہونے لگا ہے۔ (رازی) یعنی دن کو وہ آپ کے سامنے اطاعت کا یقین دلاتے ہیں مگر رات کو ان کے بعض گروہ اس کے برعکس مشورے کرتے ہیں جو وہ دن کو آپ کے سامنے کہہ رہے تھے۔ اس ''طائفة'' سے مراد لیڈر ہیں، کیونکہ عام لوگ تو ان کے پیچھے چلنے والے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت