فهرس الكتاب

الصفحة 168 من 303

لاَ دَارَ لِلْمَرْئِ بَعْدَ الْمَوْتِ یَسْکُنُہَا

إِلاَّ الَّتِيْ کَانَ قَبْلَ الْمَوْتِ یَبْنِیْہَا

فَإِنْ بَنَاہَا بِخَیْرٍ طَابَ مَسْکَنُہُ

وَإِنْ بَنَاہَا بِشَرٍّ خَابَ بَانِیْہَا

''پسِ مرگ ہر کسی کا مسکن اس کا وہی گھر ہو گا جو اس نے زندگی میں اپنے لیے تعمیر کیا ہوگا اگر تو اس کی تعمیر نیک اعمال سے کی ہوگی تو اس پرآسایش مسکن اور راحت کدے کے کیا ہی کہنے! اور اگر اعمالِ بد کی اینٹوں سے تعمیر کیا ہو گا تو اس رلا دینے والی بدبختی پہ صد افسوس۔''

اس مکان کانام قبر اور یہ بستی شہرِ خموشاں ہے۔

قبر کیا ہے؟

دنیا کے اے مسافر! منزل تیری قبر ہے

طے کر رہا جو تو، دو دن کا یہ سفر ہے

جب سے بنی ہے دنیا لاکھوں کروڑوں آئے

باقی رہا نہ کوئی مٹی میں سب سمائے

اس بات کو نہ بھولو! سب کا یہی حشر ہے

دنیا کے اے مسافر! منزل تیری قبر ہے

یہ اونچے اونچے محل کچھ کام کے نہیں ہیں

یہ عالیشان بنگلے وہاں کام کے نہیں ہیں

دو گز زمیں کا ٹکڑا، چھوٹا سا تیرا گھر ہے

دنیا کے اے مسافر! منزل تیری قبر ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت