الصفحة 223 من 255

جواب میں ارشاد فرمایا:

"وہابی کی نماز جنازہ پڑھنا کفر ہے۔" [1]

نیز:

"وہابیوں کے لیے دعا کرنا فضول ہے۔ وہ راہ راست پر نہیں آ سکتے۔" [2]

صرف اسی پر بس نہیں بلکہ:

"وہابیوں کو مسلمان سمجھنے والے پیچھے بھی نماز جائز نہیں۔" [3]

ان کے ایک پیروکار نے لکھا ہے:

"جو اعلیٰ حضرت کو برا کہے، اس کے پیچھے بھی نماز جائز نہیں۔" [4]

وہابیوں کے ساتھ مکمل بائیکاٹ کا فتویٰ دیتے ہوئے جناب احمد رضا بریلوی فرماتے ہیں:

"ان سب سے میل جول قطعی حرام ہے۔ ان سے سلام و کلام حرام، انہیں پاس بٹھانا حرام، ان کے پاس بیٹھنا حرام، بیمار پڑیں تو ان کی عیادت حرام، مر جائیں تو مسلمانوں کا سا انہیں غسل و کفن دینا حرام، ان کا جنازہ اٹھانا حرام، ان پر نماز پڑھنا حرام، ان کو مقابر مسلمین میں دفن کرنا حرام، اور ان کی قبر پر جانا حرام!" [5]

ایک اور صاحب لکھتے ہیں:

"وہابیہ گمراہ اور گمراہ گر ہیں۔ ان کے پیچھے نماز درست نہیں اور نہ ان سے میل جول جائز ہے۔" [6]

[2] ایضًا ص 286۔

[3] المبین درج شدہ فتاویٰ رضویہ جلد 6 ص 80،81۔

[4] فتاویٰ نعیم الدین مراد آبادی ص 64۔

[5] فتاویٰ رضویہ جلد 6 ص 90۔

[6] فتاویٰ نوریہ جلد 1 ص 213۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت