الصفحة 27 من 255

باب 1:

بریلویت

تاریخ و بانی

بریلویت پاکستان میں پائے جانے والے احناف کے مختلف مکاتب فکر میں سے ایک مکتب فکر ہے۔ بریلوی حضرات جن عقائد کے حامل ہیں، ان کی تاسیس و تنظیم کا کام بریلوی مکتب فکر کے پیروکاروں کے مجدد جناب احمد رضا بریلوی نے انجام دیا۔ بریلویت کی وجہ تسمیہ بھی یہی ہے۔ [1]

جناب احمد رضا ہندوستان کے صوبے اتر پردیش (یوپی) [2] میں واقع بریلی شہر میں پیدا ہوئے۔ [3] بریلوی حضرات کے علاوہ احناف کے دوسرے گروہوں میں دیوبندی اور توحیدی قابل ذکر ہیں۔

بریلویت کے مؤسس و بانی راہنما علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد نقی علی اور دادا رضا علی کا شمار احناف کے مشہور علماء میں ہوتا ہے۔ [4] ان کی پیدائش 14 جون 1865 میں ہوئی۔ [5] ان کا نام محمد رکھا گیا۔ والدہ نے ان کا

[2] دائرة المعارف جلد 4 ص 487

[3] اعلیٰ حضرت بریلوی مصنفہ بستوی ص 125 ایضًا حیات اعلیٰ حضرت از ظفرالدین بہاری رضوی مطبوعہ کراچی

[4] تذکرة علمائے ہندص 64

[5] حیات اعلیٰ حضرت جلد1 ص1

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت