فهرس الكتاب

الصفحة 87 من 139

خیال کرنے والے ہیں ۔ اور جو اپنی نمازوں کی پابندی کرتے ہیں ۔ یہی لوگ وارث ہیں ۔ جوجنت الفردوس کے وارث ہوں گے جہاں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔

ان آیتوں میں مومنوں کے حسب ذیل اوصاف ہیں:

۱- نماز میں خشوع و خضوع اور اللہ عز وجل کے سامنے دل کے ساتھ حاضری۔

۲- لا یعنی اور فضول چیزوں سے اجتناب، کیونکہ ان سے اعراض کرنے والاحرام چیزوں سے بدرجۂ اولیٰ اجتناب کرے گا۔

۳- مالوں کی زکاۃ کی ادائیگی، اور برے اخلاق سے اجتناب کرکے نفس کواخلاقی گندگیوں سے صاف ستھرا کرنا۔

۴- شرمگاہوں کو زناکاری سے محفوظ رکھنا نیززناکاری کے اسباب جیسے نظر (دیکھنا) ' تنہائی اور چھونے وغیرہ سے اجتناب کرنا۔

۵- امانتوں کی حفاظت کرنا' خواہ وہ اللہ کے حقوق سے متعلق ہوں یا بندوں کے حقوق سے، آیت کریمہ دونوں کو عام ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت