ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے' وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''الإیمان بضع وسبعون شعبۃ، والحیاء شعبۃ من الإیمان ''
ایمان کی ستر سے زیادہ شاخیں ہیں ، اور حیابھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔
اور ایک دوسری روایت میں ہے:
''الإیمان بضع وسبعون، أوبضع وستون شعبۃ، فأفضلھا قول لا إلہ إلا اللّٰہ ، وأدناھا إماطۃ الأذی عن الطریق، والحیاء شعبۃ من الإیمان'' [1]
ایمان کی ستر سے زیادہ یا ساٹھ سے زیادہ شاخیں ہیں ، ان میں