فهرس الكتاب

الصفحة 39 من 139

اور پاکیزہ زندگی' پاکیزہ حلال روزی' قناعت، نیک بختی، دنیا میں عبادت کی لذت و حلاوت اور انشراح صدر کے ساتھ اطاعت کے کاموں کی بجا آوری کو شامل ہے۔ [1]

امام ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:''صحیح بات یہ ہے کہ پاکیزہ زندگی ان (مذکورہ) تمام چیزوں کو شامل ہے۔'' [2]

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:

''قد أفلح من أسلم، ورزق کفافًا وقنعہ اللّٰہ بما آتاہ'' [3]

جو شخص اسلام لایا، اسے بقدر کفاف (گزربسرکی) روزی عطاہوئی اور اللہ تعالیٰ نے اسے عطاکردہ چیزوں پر قانع (قناعت کرنے والا) بنا دیا وہ کامیاب و کامراں ہوگیا۔

[2] دیکھئے: مصدر سابق ۲/۵۶۶۔

[3] صحیح مسلم، کتاب الزکاۃ، باب الکفاف والقناعۃ ۲/ ۷۳۰، حدیث نمبر: (۱۰۵۴) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت