فهرس الكتاب

الصفحة 74 من 186

کی طرف سے دونوں ہتھیلیوں کو ڈھانپ لیتی تھیں۔ [1]

اسی حوالے سے ابن قدامہ رحمہ اللہ نے ذکرکیا ہے کہ أثرم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:میںنے ابوعبداللہ سے اس شخص کے بارہ میں پوچھاجواپنے باپ کی بیوی یا اپنے بیٹے کی بیوی کے بالوں کودیکھتاہے؟فرمایا:یہ بات قرآن کی آیت [ولایبدین زینتھن] میں مذکورہے ،میں نےپوچھا:اپنے باپ کی بیوی کی پنڈلیوں اور سینہ کی طرف دیکھ سکتاہے؟فرمایا:نہیں،یہ بات انتہائی ناپسندیدہ ہے،پھر فرمایا: مجھے یہ بھی ناپسند ہے کوئی شخص اپنی والدہ یا بہن کے جسم کے ان حصوں کی طرف نظر اٹھائے۔ [2]

علامہ ابن حزم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:ابراھیم نخعی سے ،صحیح سند سےثابت ہے کہ کوئی شخص اپنی کسی بھی محرم خاتون کے سینے سے اوپر کے اعضاء کے علاوہ،کسی طرف نظر نہیں ڈال سکتا (یعنی:چہرہ اور سروغیرہ دیکھ سکتاہے) [3]

مزید فرماتے ہیں:پنڈلیوںکودیکھنا بھی ناپسندیدہ عمل ہے۔ [4]

[2] المغنی لابن قدامہ ۹؍۴۹۱-۴۹۲

[3] المحلی لابن حزم ۱۰؍۳۲

[4] احکام القرآن للجصاص ۳؍۴۶۳

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت