الصفحة 76 من 114

کلمات کہے؟

جواب:… سیدنابراء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:

'' کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیه وسلم أَحْسَنَ النَّاسِ وَجْہًا ۔'' [1]

''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خوبصورت ترین چہرے کے مالک تھے۔''

سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں کیسی تھیں؟

جواب:… سیدناجابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:

'' کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم أَشْکَلَ الْعَینِ '' [2]

''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیاہ آنکھوں کی سفیدی میں لمبے سرخ ڈورے تھے۔''

سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہِ انور کی جابر رضی اللہ عنہ نے کیا صفت بیان کی؟

سوال:… جابر رضی اللہ عنہ سے ایک آدمی نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ تلوار کی طرح تھا، تو جابر

بن سمرہ نے کہا: نہیں، بلکہ آپ کا چہرہ گول اور سورج ، چاند جیسا تھا۔ [3]

سوال:… مہر نبوت کہاں تھی اور دیکھنے میں کس کی طرح لگتی تھی؟

سوال:… جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھے کے پاس کبوتری کے انڈے جیسی مہر نبوت دیکھی اس کا رنگ آپ کے جسم جیسا تھا۔ [4]

سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قد کاٹھ اور سر مبارک کیسا تھا؟

جواب:… سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہ تو بہت لمبے تھے اور نہ ہی چھوٹے، آپ کی ہتھیلیاں اور پاؤں گوشت سے پرُاور مضبوط تھے، آپ کا سر بڑا مضبوط تھا۔ [5]

[2] صحیح البخاری: ۳۳۵۹ وصحیح مسلم: ۲۳۳۹.

[3] صحیح البخاری: ۳۳۵۹ وصحیح مسلم: ۲۳۳۹.

[4] صحیح البخاری: ۳۳۵۹ وصحیح مسلم: ۲۳۳۹.

[5] جامع الترمذی: ۳۶۳۷.

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت