الصفحة 77 من 114

سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پسینہ مبارک سے کیسی خوشبو آتی تھی؟

جواب:… سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کستوری یا عنبر بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پسینے کی خوشبو سے اعلی نہیں پائی۔ [1]

سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلیوں کی کیفیت کیسی تھی؟

جواب:… سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ: میں نے کوئی خالص یا ملاوٹ والا ریشمی لباس بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلیوں سے زیادہ نرم نہیں پایا۔ [2]

سوال:… نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام کرنے کا کیا انداز تھا؟

جواب:… سیدناجابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:

''کَانَ فِی کَلَامِہٖ تَرْتِیلٌ أَو تَرْسِیلٌ'' [3]

''آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام میں ٹھہراؤ ہوتا تھا۔''

سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی باتیں لوگوں کو سمجھانے کے لئے کتنی بار دہراتے تھے؟

سوال:… سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جس وقت بات کرتے تو سمجھانے کے لئے تین تین بار دہراتے۔ [4]

سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاق کیسا تھا؟

جواب:… سیدنابراء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:

کَانَ أَحْسَنَ النَّاسِ وَجْہًا وَأَحْسَنَہُمْ خُلُقًا [5]

''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ خوبصورت چہرے اور سب سے اچھے اخلاق والے تھے۔''

سوال:… کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نرم طبیعت کے مالک تھے؟

[2] صحیح البخاری: ۱۸۷۲.

[3] صحیح الجامع: ۴۸۲۳.

[4] صحیح البخاری: ۶۲۴۴.

[5] صحیح مسلم: ۲۳۳۷.

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت