الصفحة 75 من 114

سوال:… نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قد مبارک کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

سوال:… سیدنابراء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:

''کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ۔۔۔ مَرْبُوعًا''

''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قد درمیانہ تھا۔'' [1]

سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ڈاڑھی کیسی تھی؟

جواب:… سیدنابراء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:

''کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم …کَثَّ اللِّحیَۃِ'' [2]

''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی گھنی تھی۔''

سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کے دانتوں کی کیا کیفیت تھی؟

جواب:… سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:

''کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم أَسْوَدَ اللِّحْیَۃِ حَسَنَ الثَّغْرِ'' [3]

''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی کالی تھی اور سامنے کے دانت خوبصورت تھے۔''

سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پلکوں اور پیشانی کے بارے میں بتلائیں؟

جواب:… سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:

'' کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم …أَہْدَبَ أَشْفَارِ الْعَینَینِ… مَفَاضَ الْجَبِینِ'' [4]

''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پلکیں لمبی اور پیشانی کشادہ تھی۔''

سوال:… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن مبارک کے بارے میں براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے کیا

[2] سنن النسائی:۵۲۴۷.

[3] دلائل النبوۃ للبیہقی: ۱/۱۴۶و الادب المفرد: ۱۱۵۵.

[4] الادب المفرد:۱۱۵۵وصحیح الجامع: ۴۸۱۶.

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت