{اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی ا للّٰهُ علیہ وسلم صَلَّی قَبْلَ الْمَغْرِبِ رَکْعَتَیْنِ} [1]
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ مغرب کے فرضوں سے پہلے دو رکعتیں پڑھیں۔
حدیث نمبر۷:دارقطنی وغیرہ میں حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اﷲ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
{مَامِنْ صَلوٰۃٍ مَکْتُوْبَۃٍ اِلاَّبَیْنَ یَدَیْہَا رَکْعَتَانِ} [2]
ہر فرض نما زسے پہلے دو رکعت ہیں۔
مذکو رہ بالا چند قولی وفعلی اور تقریری احادیث کے علاوہ متعددا حادیث اور بکثرت آثار سے بھی ان دو رکعتوں کے استحباب کا پتہ چلتا ہے:
اثر نمبر۱:زربن حبیش کہتے ہیں کہ میں مدینہ منورہ آیا اور عبدالرحمن بن عوف اور ابی بن کعب رضی اﷲ عنہماکے یہاں قیام کیا،میں نے ان دونوں کو دیکھا:
{فَکَانَا یُصَلِّیَانِ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ صَلوٰۃِ الْمَغْرِبِ لَا یَدَعَانِِِِِِ ذَالِکَ} [3]
وہ مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھتے تھے ان دونوں رکعتوں کو چھوڑتے نہیں تھے۔
اثر نمبر۲:امام زہری رحمہ اللہ حضرت انس رضی اﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں:
{اَنَّہ' کَانَ یْصَلِّیْ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ صَلوٰۃِ الْمَغْرِبِ} [4]
وہ دورکعتیں مغرب سے پہلے پڑھا کرتے تھے۔
[2] دارقطنی ۱ ؍۲۶۷،المروزی فی قیام اللیل ص ۲۶،صحیح ابن حبان،نصب الرایۃ ۲؍۱۴۲،التعلیق المغنی ۱؍۲۶۷ تحفۃ الاحوذی ۱؍۵۴۸،ترمذی ۱؍۵۴۸۔
[3] مصنف عبدالرزق ۲؍۴۳۴،المروزی فی قیام اللیل،تحفۃ الاحوذی ۱؍۵۵۱،المحلّٰی لابن حزم ۲؍۳۴۸،مجمع الزوائد ۲؍۲۲۶۔
[4] مصنف عبدالرزق۲؍۲۳۴،المحلّٰی ۲؍۳۴۸