الصفحة 37 من 93

اثر نمبر۳:رغبان مولیٰ حبیب بن مسلمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں:

{رَأَیْتُ اَصْحَابَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی ا للّٰهُ علیہ وسلم یَھُبُّوْنَ اِلَیْھِمَا کَمَا یَھُبُّوْنَ اِلٰی الْمَکْتُوْبَۃِ یَعْنِی الرَّکَعْتَیْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ} [1]

میں نے دیکھا کہ صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم اسی طر ح مغرب سے پہلے دو رکعت پڑھنے کیلئے ٹوٹ پڑتے تھے جس طرح فرض نماز پڑھنے کیلئے کرتے تھے۔

اثر نمبر۴:جعفر بن ابی وحشیہ کہتے ہیں۔

{اَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِاللّٰہِ کَانَ یُصَلِّیْ قَبْلَ الْمَغْرِبِ رَکْعَتَیْنِ} [2] ؍1

بے شک جابر بن عبداللہ مغرب سے پہلے دو رکعت پڑھا کرتے تھے۔

اثر نمبر۵:راشدبن یسارکہتے ہیں:

{اَشْھَدُ عَلٰی خَمْسَۃٍ مِّنْ اَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی ا للّٰهُ علیہ وسلم مِنُ اَصْحَابِ الشَّجَرَۃِ اَنَّہُمْ کَانُوْا یُصَلُّوْنَ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ} 96؍2

میں گواہ ہوں پانچ صحابہ پر جو کہ اصحاب ِشجرہ (بیعت ِ رضوان) میں سے ہیں کہ وہ لوگ مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔

اثر نمبر۶:حکم کہتے ہیں کہ میں نے عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رضی اﷲ عنہ کے ساتھ نماز پڑھی اور ان کو دیکھا:

{کَانَ یُصَلِّیْ الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ} [3]

وہ مغرب سے پہلے دو رکعت سنت پڑھتے تھے۔

ان دو رکعتوں کاثبوت کئی اور احادیث و آثار سے بھی ملتا ہے۔ [4]

[2] ؍1 المحلّٰی ۲؍۳۴۹،قیام اللیل ص۳۷۔

؍2 المحلّٰی ۱؍۳۴۹

[3] المحلّٰی ۲؍۳۴۹

[4] ترمذی وتحفہ ۱؍۵۴۸،نصب الرایہ ۲؍۱۴۲،دارقطنی والتعلیق ۱؍۲۶۷،قیام اللیل مروزی ص۲۶۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت