الصفحة 72 من 389

ہیں۔قرآن کریم الفاظ کے ساتھ آسمان سے نازل شدہ کتاب ہے ۔قرآن کریم خدا کے کلام کا مجموعہ جو کہ اس کی ازلی اور قدیم صفت ہے۔قرآن مجید کا نزول پیغمبر آخر الزمان جناب محمد اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوا ہے۔قرآن کریم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب لانےوالی ہستی سیدنا جبرئیل امین علیہ السلام ہیں۔قرآن کریم تواتر کےساتھ امت کی طرف منقول ہوا ہے۔مصحف کی جلدکے درمیان خداکاجو کلام موجود ہے وہ سارا کا سارا کلام مجید ہے۔قرآن کریم کی ابتداء سے سورۃ الفاتحہ اور انتہا سورۃ الناس پر ہوئی ہے۔قرآن کریم امت کی آسانی کے لیے سبعہ احرف پرنازل ہوا ہے اور سبعہ احرف کی مصدا ق تمام قراءات قرآن کریم کا حصہ ہیں۔قرآن کریم کے الفاظ کی تلاوت باعث اجر ہے۔قرآن کریم وہی خدا کا کلام ہے جو لوح محفوظ میںثابت تھا اور اس کے الفاظ امت کی طرف تدبرو تفکر کی غرض سے اتارے گئے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت