فهرس الكتاب

الصفحة 296 من 379

''اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا کرے۔''

تو ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ اس نے پوری تعریف کر دی۔ [1]

کوئی گناہ کربیٹھنے پر:

78 ۔اگر کوئی گناہ کر بیٹھے تو وضو کرے اور دو رکعتیں نفلی نماز پڑھے اور اللہ سے اس گناہ کی مغفرت و بخشش طلب کرے تو اس کا گناہ معاف کر دیا جاتا ہے، کیونکہ سورۃ النساء میں ارشادِ الٰہی ہے:

{ وَمَن يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللّٰهَ يَجِدِ اللّٰهَ غَفُورًا رَّحِيمًا} [النساء: ۱۱۰]

''جو برائی کرے یا اپنے نفس پر زیادتی کربیٹھے پھر اللہ سے توبہ کا طالب ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کو بخشنے والا مہربان پائے گا۔'' [2]

[2] سنن أربعہ، صحیح ابن حبان، مسند أحمد (۱/ ۸) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۵۶۱۴)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت