فهرس الكتاب

الصفحة 48 من 108

لوگوں کے لیے کتاب کے بیان کرنے کو اس کے الفاظ اور معانی کا بیان کرنا شامل ہے سو تفسیر قرآن ان امور میں سے ہوگی جن کے بیان کرنے کا اللہ تعالیٰ اہل علم سے عہد لیا ہے۔

تفسیر سیکھنے سے غرض ان بزرگ /قابل صد افتخار غایات تک پہنچنا ہے اوران جلیل القدر ثمرات و فوائد کو حاصل کرنا ہے ۔درحقیقت یہ آسمانی خبروں کی تصدیق اور ان سے فائدہ حاصل کرنا ہے ، اورپوری بصیرت کے ساتھ اس کے احکام کی ایسے ہی تطبیق /نفاذ کرنا ہے جیسے اللہ تعالیٰ چاہتا ہے۔ تاکہ پوری بصیرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جا سکے۔ [1]

{وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِیَعْبُدُونَ} (الذاریات:۵۶)

''ہم نے انسانوں اور جنوں کو صرف اور صرف اپنی عبادت کے واسطے پیدا کیا ہے۔''

اس باب کا خلاصہ یہ ہے کہ تفسیر قرآن اصل میں اس کے معانی کا بیان ہے ۔اور تفسیر کا سیکھنا واجب ہے ۔ واجب عینی اور واجب کفائی ۔ سلف صالحین کی عادت یہ تھی کہ وہ قرآن کی دس آیات سیکھتے 'پھر اس کے معانی اور اس پر عمل کرنا بھی سیکھتے تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت