فهرس الكتاب

الصفحة 129 من 186

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے:

''پناہ مانگنے کی دعاؤں میں سب سے بہتر دعائیں معوذتین ہیں۔''

7۔شیطانی وساوس سے بچنے کا علاج:

بعض احادیث سے پتا چلتا ہے کہ شیطانی خیالات اور وساوس سے بچنے کے لیے قرآنِ مجید کی بعض آیات پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔مثلًا:

1۔ سنن ابو داود میں''بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم'' کا ذکر آیا ہے۔

2۔ صحیح بخاری میں آیۃ الکرسی کا نسخہ موجود ہے۔ (بخاری:۴/ ۴۸۷)

3۔ سورۃ المؤمنون کی آیت (۹۷،۹۸) میں اس نسخہ کے الفاظ یہ ہیں: {رَبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ھَمَزٰتِ الشَّیٰطِینِ . وَاَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ} یا پھر سنن ابو داود اور صحیح ابن خزیمہ میں وارد یہ تعوذ پڑھ لیا کریں:

(( أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ مِنْ ہَمْزِہٖ وَ نَفْخِہٖ وَ نَفْثِہٖ ) )

(سنن أبي داود:۷۷۵،ابن خزیمۃ:۴۶۷)

4۔ سنن ابو داود میں ہے کہ سورۂ اخلاص پڑھ کر اپنی بائیں جانب تین بار تھوکنا چاہیے۔

(سنن أبي داود،صحیح الجامع:۸۱۸۲)

5۔ سنن ترمذی،نسائی،ابن ماجہ اور الاحادیث المختارہ للضیاء المقدسی میں معوذتین پڑھنے کو باعثِ شفاء قرار دیا گیا ہے۔

(سنن الترمذي:۲/ ۱۶۸۱،صحیح الجامع:۴۹۰۲)

6۔ سنن ابو داود میں سورۃ الحدید کی آیت (۳) پڑھنے کی تجویز دی گئی ہے جو یہ ہے:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت