حضرت میاں صاحب اور ان کے تلامذہ کا یہ مختصر تذکرہ اس حقیقت کا اظہار کرنے کے لیے کافی ہے کہ عصر حاضر میں برصغیر کے اندر اسلام کی نشر و اشاعت،حدیث و سنت کی حمایت،باطل افکار و نظریات کی تردید اور مسلکِ حق کی تائید کا کام جس قدر علماے اہلِ حدیث نے کیا ہے،اس کی نظیر نہیں ملتی۔