زائرین کی بھری ہوئی ٹرین آئی اور راہ میں کسی اسٹیشن پر نہ رکی کہ مبادا زائرین نماز جنازہ سے رہ جائیں۔'' (تراجم علماے حدیث ہند،ص: ۴۰۶)
حضرت مولانا مبارک پوری رحمہ اللہ کو ان کے آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا اور قبر کے سرہانے تاریخ کا کتبہ نصب ہے،جس پر یہ الفاظ کنندہ ہیں:
''حضرت مولانا عبد الرحمن صاحب (المتوفی ۱۶ شوال ۱۳۵۳ھ/۱۹۳۵ء) ''
اللّٰہم اغفرلہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ،اللّٰھم نور قبرہ ووسع مدخلہ،وأدخلہ الجنۃ الفردوس۔ (دبستانِ حدیث،ص: ۲۰۵)