الصفحة 94 من 114

تلاوت قرآن مجید میں استعاذہ اور بسم اللہ پڑھنے کا محل

سوال:… استعاذہ اور بسم اللہ پڑھنے کی کتنی صورتیں ہیں؟

جواب:… اس کی تین صورتیں ہیں۔

(1) ابتدائے تلاوت ابتدائے سورت (تلاوت کی ابتداء اور سورت کی بھی ابتداء ہو)

(2) ابتدائے تلاوت درمیان سورت (تلاو ت کی ابتداء سورت کے درمیان سے ہو)

(3) ابتدائے سورت درمیان تلاوت (تلاوت کرتے کرتے نئی سورت کی ابتدا ہو)

سوال:… ان تینوں صورتوں کا حکم بیان کریں ۔

جواب:… پہلی صورت میں استعاذہ اور بِسْمِ اللّٰہِ دونوں پڑھنا ضروری ہیں۔ دوسری صورت میں استعاذہ ضروری ہے اور بسم اللہ میں اختیار ہے ۔ تیسری صورت میں صرف بسم اللہ پڑھیں گے۔

نوٹ:… سورت توبہ کے شروع میں بِسْمِ اللّٰہِ بالکل نہیں پڑھی جائے گی۔ اور سورۃ الانفال ختم کرکے سورۃ توبہ شرو ع کریں تو تین صورتیں بنتی ہیں: وقف ، سکتہ، وصل

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت