الصفحة 93 من 114

باب الاستعاذہ وبسملہ کا بیان

سوال:… استعاذہ کا لغوی معنی کیا ہے؟

جواب:… استعاذہ کا لغوی معنی ہے ۔ ''پناہ چاہنا''

سوال:… استعاذہ کا اصطلاحی معنی کیا ہے؟

جواب:… قراء ت کے شروع میں (اعوذ باللہ) پڑھنا۔

سوال:… استعاذہ کے الفاظ کون سے ہونے چاہیے؟

جواب:… (1) قرآنی موافقت (2) زیادتی . (3) کمی

(1) قرآنی موافقت: ''أعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ''

(2) . زیادتی: '' أعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ''

'' أعُوُذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ''

(3) نقص یا کمی

مشہور الفاظ میں کمی کر کے '' أعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ '' پڑھنا بھی جائز ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت